سنجے دت کا کہنا ہے کہ نشے کے بغیر ان کی زندگی کاکوئی مقصد نہیں ہے

سنجے دت کا کہنا تھا کہ دنیا کے ہر 10 میں سے 8 افراد کسی نہ کسی قسم کا نشہ کرتے ہیں جو انہیں اعصابی طور پر سکون اور آرام دیتا ہے

05:02 PM, 24 Apr, 2017

ممبئی: اپنے ماضی سے متعلق دیئے گئے ایک انٹرویو میں سنجے دت کا کہنا تھا کہ انہیں سب سے زیادہ لطف گانجے کا نشہ کرنے میں آیا کیونکہ اس سے ان کا موڈ بدل جاتا تھا اور وہ خود کو کیمرے کے سامنے اچھی اداکاری کے قابل محسوس کرتے تھے۔

چار سال تک پردہ سیمیں سے غائب رہنے کے بعد سنجو بابا اب ایک نئی فلم ’’بھومی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو ستمبر 2017 میں ریلیز کی جائے گی جبکہ ان کی زندگی پر بننے والی فلم جلد ہی سنیما کی زینت بننے کےلیے تیار ہے جس میں سنجے دت کا کردار رنبیر کپور نبھا رہے ہیں۔

 سنجے دت کی زندگی شہرت کے علاوہ مسلسل تنازعات کی زد میں بھی رہی ہے جبکہ وہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں خاصا وقت جیل میں گزار چکے ہیں۔ انٹرویو میں سنجے دت کا کہنا تھا کہ دنیا کے ہر 10 میں سے 8 افراد کسی نہ کسی قسم کا نشہ کرتے ہیں جو انہیں اعصابی طور پر سکون اور آرام دیتا ہے اور وہ بھی ان ہی 80 فیصد میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں