کراچی: ڈی آئی جی ٹريفک کراچی آصف اعجاز شیخ کی جانب سے درجنوں ٹريفک پولیس افسران اور اہلکاروں کو برطرف کئے جا نے کے خلاف ٹریفک پو لیس اہلکاروں کا احتجاج جاری ہے۔مظاہرین نے ڈی آئی جی آفس کے سامنے دھرنا دے دیا ہے۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کے بر طرف اہلکاروں کو فوری بحال کیا جا ئے ۔
پولیس اہلکارڈی آئی جی آفس کے باہر دھرنا دیکر بیٹھے تو دھرنے کےدوران ایک اہلکا کودل کادورہ پڑگیا۔حبیب اللہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا.
یاد رہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک نے80 اہلکاروں کو برطرف کیا تھا۔ ڈی آئی جی ٹریفک آصف اعجازشیخ کےرویےکےخلاف ٹریفک پولیس اہلکاروں نےگارڈن میں ڈی آئی جی آفس کےسامنے دھرنادیدیا۔