دوسروں کی کامیابی پر خوش اور کسی سے حسد نہیں کرتی اور یہی میری کامیابی کا راز ہے,بشریٰ انصاری

دوسروں کی کامیابی پر خوش اور کسی سے حسد نہیں کرتی اور یہی میری کامیابی کا راز ہے,بشریٰ انصاری

04:42 PM, 24 Apr, 2017

لاہور:ایک انٹرویو میں سینئر اداکارہ بشری  انصاری نے کہا کہ ہمارے دور میں ٹی وی پر کام کرنے کو معیوب سمجھا جاتا تھا اور خاندان والوں کی طرف سے بڑی سختی کا سامنا کرنا پڑتا تھا، آج کل پڑھے لکھے اور اچھے گھرانے کے لڑکے اور لڑکیاں اس شعبے کی طرف آرہے ہیں جو خوش آئند ہے اور میں ان کا کام دیکھ کر خوش ہوتی ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم تین بہنوں نے ٹی وی پر کام کیا ہے اور میری ایک عادت ہے کہ میں سب کی کامیابی پر خوش ہوتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ محنت کیا ہوتی ہے اس لیے میں دوسروں کی کامیابی پر نہ صرف خوش ہوتی ہوں بلکہ ان کے کام کو سراہتی بھی ہوں۔

مزیدخبریں