اسلام آباد: آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں پانامہ کیس کا فیصلہ بھی زیر بحث آیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق جے آئی ٹی کی تشکیل پر بات چیت کی گئی ۔ کورکمانڈرز کانفرنس نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ جے آئی ٹی میں فوج کے نمائندے قانونی و شفاف کردار ادا کریں گے اور پاک فوج کا ادارہ سپریم کورٹ کے اعتماد پر پور اترے گا۔
یاد رہے کہ عام طور پر کورکمانڈرز کا اجلاس ہر ماہ کے شروع کے دنوں میں ہوتا ہے۔لیکن آج 24 اپریل کوخصوصی اجلاس بلایا گیا ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جے آئی ٹی کی تشکیل پر بات چیت ہوئی ،اور یہ طے کیا گیا کہ جے آئی ٹی میں فوج کے نمائندے قانونی و شفاف کردار ادا کریں گے۔ کورکمانڈرز کانفرنس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پاک فوج کا ادارہ سپریم کورٹ کے اعتماد پر پور اترے گا۔