ممبئی:معروف بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کی اپنے سابق شوہر کے ساتھ علیحدگی ہونے کے بعد کرشمہ کے شوہر نے حال ہی میں دوسری شادی کر لی تھی لیکن کرشمہ نے اب تک ایسا کوئی فیصلہ نہیں لیا تھا لیکن اب کرشمہ کپور کو اپنے والد کی طرف سے قریبی دوست سندیپ توشینی وال سے دوسری شادی کی اجازت مل گئی.
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے 2003 میں بزنس مین سنجے کپور سے شادی کی تھی جن سے انکے 2 بچے ہیں تاہم دونوں میں گزشتہ سال طلاق ہوگئی جسکے بعد انکے پہلے شوہر نے ایک اور ماڈل سے دوسری شادی رچالی جبکہ اداکارہ کے بھی قریبی دوست سندیپ سے شادی کی خبریں گرم ہیں لیکن اب کرشمہ کے والد نے بھی بیٹی کی دوسری شادی کے معاملے پر لب کشائی کی ہے۔
رندھیر کپور نے بڑی بیٹی کی دوسری شادی سے متعلق خبروں پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا مجھے لگتا ہے کہ کرشمہ طلاق کے بعد مطمئن اور خوشگوار زندگی گزار رہی ہے لہٰذا میں نے کبھی اس سے شادی کے متعلق بات نہیں کی لیکن اگر کرشمہ شادی کی خواہش مند ہیں توہماری نیک خواہشات ہمیشہ اس کیساتھ ہیں،انہوں نے کہا کرشمہ شادی کے معاملے پر خود مختار ہیں اور جو بھی فیصلہ کرنا چاہیں اس میں اسے آزادی حاصل ہے۔