پانامہ کیس میں نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ،عمران خان

01:45 PM, 24 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: عمران خان نے واضح کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز نے تاریخی فیصلہ دیا،ن لیگ اپنے لیڈر کو کرپٹ قرار دئیے جانے پر جشن منا رہی ہے۔ہمارا پانامہ کیس میں نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

بنی گالہ میں لینڈ مافیا اورغیر قانونی تعمیرات کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی خود سپریم کورٹ پہنچ گئے۔کیس کی سماعت کے بعد عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا پاناما فیصلے پر نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو کرپٹ قرار دیا ،،مگر مسلم لیگ ن اپنے لیڈر کو کرپٹ قرار دیئے جانے پر جشن منا رہی ہے۔
کپتان نے کہا کہ زرعی زمینوں پر ہاؤسنگ اسکیمیں بن رہی ہیں،،سپریم کورٹ کے علاوہ تمام ادارے تباہ کردیئے گئے ،،قوم کو صرف اعلیٰ عدلیہ سے امید ہے،ادارے مضبوط ہوں تو کوئی کرپشن نہیں کرسکتا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بنی گالہ میں چائنہ کٹنگ ہو رہی ہے،بچوں کے کھیل کے میدان ختم ہورہے ہیں،عدالت نے مداخلت نہ کی تو5سال تک کچھ نہیں بچے گا۔

یہ بھی پڑھیں:   ایچی سن میں عمران خان کی کپتانی میں کھیل چکا ہوں، چیف جسٹس ثاقب نثار

مزیدخبریں