ایف بی آر نےاداکارہ نرگس اور گلوکارہ شاہدہ منی کو نوٹس بھجوادیا

12:51 PM, 24 Apr, 2017

لاہور: اداکارہ نرگس اور گلوکارہ شاہدہ منی کو ایف بی آر نے نوٹس بھجوادیا۔تفصیلات کے مطابق ادکارہ نرگس اور شاہدہ منی کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر ایف بی آر نے نوٹس جاری کردیا اور  15روز میں انکم ٹیکس گوشوارے اور اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلی ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نرگس نے تاحال سال2016کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہیں کرایا جبکہ شاہدہ منی نے 2014 تا 2016 کے گوشوارے جمع نہیں کرائے، ادکاراؤں کو انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن ایک سوبائیس پانچ اے کے تحت نوٹس بھیجا گیا ہے،  مقررہ مدت میں جواب نہ دینے پر کارروائی ہوگی۔

مزیدخبریں