کوریا: شمالی کوریا نے امریکی بحری بیڑے کارل ولسن کو تباہ کرنے کی دھمکی دے دی ،حالیہ دنوں میں شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایشا میں اپنے اتحادیوں جاپان اور جنوبی کوریا کو تیار رہنے کا پیغام بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکا نے ا پنے بحری بیڑے کارل ولسن کو شمالی کوریا کی طرف بڑھنے کا حکم دیا ہے تاکہ شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائل تجربات سے روکا جا سکے ،دوسری طرف امریکی حملے کی صورت میں شمالی کوریا نے امریکا اور اسکے اتحادیوں پر ایٹمی حملے کی دھمکی مسلسل دے رہا ہے۔
امریکی حکومت نے بحری بیڑے کے بارے میں مزید کوئی بات نہیں بتائی کہ وہ کب تک شمالی کوریا کے قریب پہنچ جائے گا ،نائب امریکی صدر نے کہا ہے کہ کارل ولسن چند دنوں میں علاقے میں پہنچ جائے گا اس کے علاوہ کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔
دوسری طرف شمالی کوریا نے کہا ہے کہ ہماری انقلابی فوج ایک ہی حملے میں امریکا کے ایٹمی طاقت کے حامل بحری بیڑے کو سمندر میں غرق کے دے گا۔
شمالی کوریا نے امریکی بحری بیڑے کارل ولسن کو نشانہ بنانے کی تیاری کر لی
11:19 AM, 24 Apr, 2017