ای سگریٹ متعدد جان لیوا بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے ،متحدہ عرب امارات ڈاکٹر

09:22 AM, 24 Apr, 2017

دبئی:متحدہ عرب امارات(یو اے ای )  کے ڈاکٹرز نے عوام کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ای۔سگریٹ اتنے ہی خطرناک ہوتے ہیں جتنا کہ عام استعمال کیے جانے والے سگریٹس،لہٰذاان کا استعمال ترک کردینا چاہیے۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق یواے ای کےمعالجین نے عوام کوہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آج کل باقی دنیا کی طرح امارات میں بھی یہی سمجھا جاتا ہے کہ ای۔ 

سگریٹ دوسرےسگریٹ کے مقابلے بہتر ہوتے ہیں اوران کا کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ یہ قطعی غلط خیالات ہیں۔ ای ۔ سگریٹس کینسر اور دل کی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں ۔ آج کل وہ افراد جو کہ سگریٹ نوشی کی عادت سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ ای۔سگریٹ کا استعمال کرتے ہیں اور سممجھتے ہیں کہ یہ انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا رہی ہے۔

نہ صرف سگریٹ نوشی کے عادی افراد بلکہ کئی دوسرے لوگ جو کہ سگریٹ نوشی نہیں کرتے وہ بھی ای۔سگریٹ کا استعمال کرنا شروع کردیتے ہیں اور اس کو ایک مفید سمجھتےہیں۔ لہٰذا ان سگریٹس کا استعمال قطعی نہیں کرنا چاہیے۔ دوسری جانب دبئی کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے اصولوں پرعمل کرتے ہوئےای۔سگریٹس کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے.

مزیدخبریں