یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے

07:22 AM, 24 Apr, 2017

جمیکا : یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنزبنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف کرکٹر یونس خان ٹیسٹ کیریئر میں بڑا ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئے، ویسٹ انڈیز کیخلاف اپنے کیریئر کے آخری میچ کی پہلی اننگز میں انہوں نے 10,000شاندار رنز مکمل کرلئے۔

اس اسکور کے ساتھ ہی وہ پاکستان کے پہلے دس ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ یاد رہے کہ آج سے قبل کوئی پاکستانی کرکٹر ٹیسٹ میچ میں یہ اسکور نہیں کر سکا۔

اس میچ سے پہلے ان کو اپنا ریکارڈ قائم کرنے کیلئے صرف 23 رنز درکار تھے جو انہوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں مکمل کرلیا۔

یونس خان نے اپنے ویڈیو  پیغام میں کامیابی کا کریڈٹ والدین اور سابق پاکستانی کوچ باب وولمر کو دیا۔

انتالیس سالہ یونس خان اب تک 115 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں، جن میں مجموعی طور پر 10,000 رنز بنائے جبکہ 265 ون ڈے میچز میں انہوں نے 7,249 رنز بنائے ہیں۔

مزیدخبریں