اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے، شہریوں کو علاقے خالی کرنے کیلئے دو گھنٹے کی مہلت

06:59 PM, 23 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

تل ابیب:اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملوں کی وجہ سے  شہریوں کو علاقے خالی کرنے کیلئے دو گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے۔

 عرب میڈیا نے اسرائیلی فوج کے ترجمان کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فورسز نے لبنان پر فضائی جنگ کا آغاز کردیا ہے۔

ترجمان اسرائیلی فورسز کے مطابق لبنان بھر میں حزب اللّٰہ کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا، وادی بقاع میں عسکریت پسند تنظیم کے اسٹریٹیجک ہتھیاروں پر بمباری ہوگی۔

ترجمان نے لبنان کے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ 2 گھنٹے تک علاقے خالی کردیں، حزب اللّٰہ کے ہتھیاروں، راکٹوں، ڈرون طیاروں کے گوداموں کو نشانہ بنایا جائے گاعرب میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنانی علاقوں اور شہروں سے نقل مکانی شروع ہوگئی ہے، جس کے باعث سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے رہائشی علاقوں میں بڑے حملے کیے، جن میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 182 ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں