کیلیفورنیا:وٹس ایپ میں اہم فیچر متعارف کرایاجارہا ہے۔ متعدد صارفین واٹس ایپ پر نامعلوم نمبروں سے آنے والے پیغامات سے پریشان رہتے ہیں۔ تاہم اب ان کا یہ مسئلہ حل ہونے جارہا ہے ۔ میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں اس کا حل پیش کیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے ابھی واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو نامعلوم اکاؤنٹس سے آنے والے میسجز کو بلاک کر دیتا ہے۔ یہ فیچر اجنبی افراد کے تمام میسجز کو بلاک نہیں کرے گا بلکہ اسے سپام میسجز کی روک تھام کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
یعنی فی الحال اسے سپام پیغامات کو روکنے کا مؤثر ترین ذریعہ قرار دینا درست نہیں ہوگا مگر توقع ہے کہ مستقبل میں اسے مزید بہتر بنایا جائے گا۔