"لاپتہ لیڈیز "  کا بڑا اعزاز،آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد 

04:46 PM, 23 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

ممبئی : بالی وڈ کی فلم " لاپتہ  لیڈیز " کو آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد کرلیاگیاہے۔  بالی وڈ کی  فلم " لاپتہ  لیڈیز" کے لیے یہ  بہت اعزازکی ہے بات کہ یہ فلم  ہالی وڈ کے بڑے ایوارڈ کے لیے نامزد کی گئی ہے۔

فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے،جس کی دلہن ٹرین کے سفر کےدوران  لاپتہ  ہو جاتی ہے اوروہ گھونگھٹ میں پہچان نہ پانے کی وجہ سے کسی دوسری دلہن کو اپنے ساتھ گھر لے جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم فیڈریشن آف انڈیا کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کو آسکر ایوارڈ 2025 میں انٹرنیشنل فلم کیٹیگریز کے لیے نامزد کر لیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق عامرخان کی پروڈکشن اور ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کو12 ہندی فلموں، 6 تامل اور 4 ملیا لم فلموں میں سے منتخب کیا گیا ہے۔

اس سے قبل کرن راؤ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اگر ان کی فلم کو آسکر ایوارڈ کے لیےمنتخب کرلیا گیا توان کا دیرینہ خواب پورا ہو جائے گا۔فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ بپلاب گوسوامی کی ایک ایوارڈ یافتہ کہانی پرمبنی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں پرتیبھا رانتا، سپارش شریواستو، اور نیتانشی گوئل شامل ہیں۔

یاد رہے کہ فلم ’لاپتہ لیڈیز‘رواں سال یکم مارچ کو بھارتی سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کو عامر خان، کرن راؤ اورجیوتی دیشپانڈے نے پروڈیوس کیاتھا۔

مزیدخبریں