لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آ ئی ایس آئی تعینا ت کر دیا گیا

01:58 PM, 23 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آ ئی ایس آئی تعینا ت کر دیا گیا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے وہ اس وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں، وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں