پاکستان اور چین کٹھن اور اچھے وقتوں کے اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دارہیں‘ چینی صدر کا شہباز شریف کو سالگرہ پر خط

11:59 AM, 23 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

بیجنگ: پاکستان اور چین کٹھن اور اچھے وقتوں کے اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دارہیں، تاریخ گواہ ہے دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے پربھروسہ کیا اور ایک دوسرےکا ساتھ دیا۔ 

چین کےصدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہبازشریف کی 73 ویں سالگرہ پر انہیں مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔ 

چینی صدر نے اپنے تہنیتی خط میں لکھا کہ میں  آپ کی سالگرہ پرمبارکباد اورنیک تمناؤں کا اظہارکرتا ہوں، آپ کے لیے اچھی صحت اور ہر قدم پر کامیابی کی تمنا ہے۔

چینی صدر نے خط میں مزید کہا کہ آپ سےمل کرچین پاکستان اسٹرٹیجک تعاون بڑھانے، سی پیک پرکام کرنے اور  متعدد شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہوں۔ 

وزیر اعظم پاکستان کو لکھے گئے خط میں ان کا  مزید کہنا تھا کہ آپ کے ساتھ مل کرچینی اور پاکستانی عوام کے مابین گہرےتعلقات اور مشترکہ مستقبل کے لیے کام کرنےکا خواہاں ہوں۔ 

مزیدخبریں