سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا شاندار آغاز، 100 انڈیکس تاریخ کی ایک اور بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

11:22 AM, 23 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج پھر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی۔

پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا اور کاروبار کے آغاز سے ہی انڈیکس میں اضافہ ہوا۔

کاروبار کےآغاز پر 100 انڈیکس 82353 پر تھا تاہم کاروبار کے دوران انڈیکس میں 279 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 82463 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ ہفتے آخری کاروباری دن پر 100 انڈیکس 615 پوائنٹس کے اضافے سے 82 ہزار 74 پوائنٹس پر بند ہوا تھا اور انڈیکس نے اپنی تاریخی بلند ترین سطح کو مزید 368 پوائنٹس بڑھا کر کے 82 ہزار 372 کیا۔

دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر مزید 10 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 277 روپے 74 پیسے پر آ گئی۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کا بھائو 277 روپے ، 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں