کراچی میں100 گاڑیوں کو آگ لگ گئی ، 30مکمل تباہ

10:30 AM, 23 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی : کراچی  شہرکے علاقے کلفٹن بلاک ون میں نظارت خانے میں کھڑی 100 سے زائد سرکاری گاڑیوں میں آگ بھڑکنے کا پراسرار واقعہ پیش آیا ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم نے فائر بریگیڈ کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر آگ پر ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد قابو پا لیا۔ آگ لگنے سے 30 گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ  آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ، گاڑیوں کی سکیورٹی کے مناسب انتظامات نہیں کیے گئے تھے۔


ذرائع نے بتایا کہ نظارت میں کھڑی متعدد گاڑیوں کا سامان بھی غائب ہے۔ آگ سے متاثر ہونے والی استعمال شدہ گاڑیاں سندھ حکومت کے مختلف محکموں کی ہیں۔

مزیدخبریں