پشاور : خیبر پختونخوا کے 3 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا۔
محکمہ صحت کے پی کے مطابق ٹانک، لکی مروت اور ڈیرا اسماعیل خان میں 6 لاکھ 72 ہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
صوبے کے 3 اضلاع کی انسداد پولیو مہم کےلیے 4 ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
انسداد پولیو مہم میں شامل ٹیموں کی سیکیورٹی کےلیے 4 ہزار 896 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔