اسرائیلی فوج کا الجزیرہ ٹی وی کے دفتر پر دھاوا،45 روز کےلیےبندکرنے کا حکم

09:28 AM, 23 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

قطر: اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں قطر کے الجزیرہ ٹی وی کے بیورو آفس پر دھاوا بول کر چینل کے بیوروکو 45 روز کے لیے بندکرنے کاحکم دے دیا ہے ۔


غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اتوار کی صبح الجزیرہ ٹی وی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج نے  الجزیرہ ٹی وی کے بیورو آفس پر دھاوا بولا۔


اسرائیلی فوج کی جانب سے زبردستی چینل کے بیوروکو 45 روز کے لیے بندکرنے کاحکم دیا گیا ہے۔


خبر ایجنسی کے مطابق الجزیرہ ٹی وی کی نشریات میں خلل ڈالنے سے قبل ٹی وی نے اسرائیلی فوج کی جانب سے چینل کے دفتر پر دھاوا بولنے اور ملٹری آرڈرز ٹی وی کے ایک ورکر کو تھمانے کی فوٹیج لائیو نشر کی تھی۔


کارروائی سے کچھ دیر پہلے ٹی وی کو القسام بریگیڈ کی جانب سے ویڈیو موصول ہوئی تھی، اسرائیلی فوجی ڈرون کی ویڈیو میں غزہ میں خلاف ورزیوں کے شواہد ہیں۔


واضح رہے کہ 7اکتوبر سے جاری جنگ میں اسرائیلی حملوں میں 41ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں