نواز شریف کا تاریخی استقبال، حمزہ شہباز سرگرم

11:20 PM, 23 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور سینئررہنما ن لیگ حمزہ شہباز بالآخر پارٹی میں سرگرم ہو گئے ہیں۔حمزہ شہباز کی نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

حمزہ شہباز نے عطااللہ تارڑ،سیف الملوک کھوکھر اور شائشتہ پرویز ملک سے ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں میں میاں نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ن لیگ اپنے قائد کا پرتپاک استقبال کرے گی  اور 21 اکتوبر کو لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ 

مزیدخبریں