چیف جسٹس نے وکلا کی درخواست منظور کرلی، ایک ہفتے کی بجائے ایک ماہ کی کاز لسٹ جاری 

07:08 PM, 23 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :  چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے وکلا کے منتخب نمائندوں کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ وکلا کی درخواست پر چار ہفتے کی مجوزہ کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔ 

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وکلا نمائندوں نے چار ہفتے کی کازلسٹ کی درخواست کی.وکلا نمائندوں نے کیسز کی تیاری کیلئے چار ہفتوں کی کاز لسٹ کی درخواست کی۔ چار ہفتے کی مجوزہ کاز لسٹ سپریم کورٹ ویب سائٹ پر موجود ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ہر ہفتے دائر کیے گئے اور نمٹائے گئے مقدمات کے اعدادوشمار جاری کیے جائیں گے۔18 تا 22 ستمبر تک 225 مقدمات دائر ہوئے اس دوران 205 مقدمات نمٹائے گئے۔ نمٹائے گئے مقدمات میں متفرق درخواستیں شامل نہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ منتخب وکلا نمائندگان نے تجویز دی کہ وکلا اور فریقین کی تیاری کے لیے ماہانہ مجوزہ کازلسٹ جاری کی جائے۔سپریم کورٹ چار ہفتے کی مجوزہ کازلسٹ کے اجرا کی پوری کوشش کرے گی۔ سپریم کورٹ نے ماہ اکتوبر کے لیے مجوزہ کازلسٹ جاری کر دی ہے۔ 

مزیدخبریں