لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کا بڑا فیصلہ، جناح ہاؤس حملے میں ملوث پی ٹی آئی خواتین کو رہا کرنے کا حکم 

لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کا بڑا فیصلہ، جناح ہاؤس حملے میں ملوث پی ٹی آئی خواتین کو رہا کرنے کا حکم 

لاہور : لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ جناح ہاوس حملہ کس میں گرفتار پی ٹی آٸی کی خواتین کارکنوں کی ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

عدالت نے جناح ہاوس مقدمہ میں 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر فیصلہ سنایا ۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید خان، روبینہ جمیل، افشاں طارق ،آشمہ شجاع، شاہ بانو کی ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ 

عدالت نے قاسم، علی حسن، حسین قادری کی بھی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے تمام ملزمان کو 1 ایک لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ ،عالیہ حمزہ سمیت 39 ملزمان کی ضمانتوں پر رہائی کی درخواست ضمانتیں خارج کردیں۔