ٹی ٹی پی کیلئے بھتہ لینے والا گروہ گرفتار

04:25 PM, 23 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سکیورٹی اداروں نے بڑی کارروائی کی ہے اور ٹی ٹی پی  کیلئے بھتہ لینےوالے   گروہ کو گرفتار  کرلیا ہے۔ ملزم کافی عرصے سے ٹی ٹی پی کو بھتہ خوری میں معاونت کررہے ہیں۔ ٹی ٹی پی کمانڈر عبدالرزاق  واٹس ایپ پر ہدایات دیتاتھا۔

گرفتارملزمان نے انکشاف  کیا کہ ٹی ٹی پی کمانڈرلوگوں کوبلیک میلنگ کیلئےافغانستان سےکالزکرتاتھا۔بھتہ نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے یا اغوا کی دھمکیاں دیتا۔گرفتار ملزموں نے   کمانڈر کی افغانستان میں موجودگی کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کررہے ہیں، جن میں آئے دن سکیورٹی فورسز کو ٹی ٹی پی کے گروہوں  کا قلع قمع کرنے اور بھتہ مافیا کے خلاف کریک  ڈاؤن میں خاطر خواہ کامیابیاں مل رہی ہیں۔

مزیدخبریں