اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے وزیر اعظم شہباز شریف پر سوشل میڈیا پر تنقید کی جا رہی ہے کہ انہوں نے اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران انگلی پر تھوک کیوں لگایا ہے۔
پی ٹی آئی کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران انگلی کو تھوک لگا کر صفحہ بدل کر پاکستان کی بدنامی کی۔
Uff. He continues to embarrass us, now before UNGA. Imagine licking his fingers with tongue out simply to turn a page. Seems there is no end to the ways in which this CrimeMinister can embarrass us. A political pygmy; a Uriah Heep "humbly yours" before all Western ldrs! pic.twitter.com/m6eDoVuH28
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) September 23, 2022
پی ٹی آئی کے حامی صحافی اطہر کاظمی نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم نے اپنی تقریر کا پہلا صفحہ انگلی پر زبان سے تھوک لگا کر بدلا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا جنرل اسمبلی سے خطاب شروع ، لکھی ہوئی اہم تقریر کا پہلا ہی صفحہ انگلی پر زبان سے تھوک لگا کر بدلا، ابھی پتہ نہیں کتنے اور صفحے ہیں۔ دنیا تک ہمارا پیغام امید ہے اچھے طریقے سے پہنچے گا۔ pic.twitter.com/awRZMo6cff
— Ather Kazmi (@2Kazmi) September 23, 2022
پی ٹی آئی سندھ سوشل میڈیا ٹیم کے رکن ہانس مسرور بدوی نے اپنے ٹویٹ پر وزیر اعظم شہباز شریف کو تھوک والا وزیر اعظم قرار دیا۔
https://twitter.com/hansbadvi/status/1573373461992710144
پی ٹی آئی کے حامی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے مخالف سینئر صحافی سمیع ابراہیم نے لکھا کہ شہبازشریف زرداری کے بعد تھوک سے صفحہ تبدیل کرنے ولاے پہلے پرائم منسٹر بن گئے۔
شہباز شریف زرداری کے بعد تھوک لگا کر صفحہ تبدیل کرنےُوالا پہلا پرائم منسٹر بن گیا
— Sami Abraham (@samiabrahim) September 23, 2022
پی ٹی آئی کی پنجاب سوشل میڈیا ٹیم کے رکن وقاص امجد نے لکھا کہ اب تھوک لگا کر پیج کون بدلتا ہے وہ بھی دنیا کے سب سے بڑے فورم پر۔
https://twitter.com/waqas_amjaad/status/1573369119772377088
پی ٹی آئی کے ویب ٹی وی حقیقت ٹی وی نے بھی ٹویٹ کیا کہ تھوک لگا کر صفحہ بدلنے والا اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وزیر اعظم ۔
اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر تھوک لگا کر صفحہ بدلنے والا اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وزیراعظم۔۔۔ pic.twitter.com/QpoOzZtgkb
— Haqeeqat TV (@Haqeeqat_TV) September 23, 2022
اس کے علاوہ بھی پی ٹی آئی کے رہنماؤں ،حامی صحافیوں اور سوشل میڈیا ٹیم کی طرف سے وزیر اعظم شہباز شریف پر تنقید کی جا رہی ہے۔