معروف میزبان اور اداکار سہیل احمد عزیزی نے بھارتی فلموں میں انٹری دے دی

11:08 PM, 23 Sep, 2022

 لاہور: پاکستان کے معروف میزبان اور اداکار سہیل احمد عزیزی پنجابی انڈین فلم ’’بابے بھنگڑے پاوندے نے“ میں ادکاری کے جوہر دیکھائیں گے ۔

 تفصیلات کے مطابق پنجابی انڈین فلم ’’بابے بھنگڑے پاوندے نے“  کی کاسٹ میں سہیل احمد کے ساتھ  بھارت کے مشہور اداکار دلجیت دوسانج اور سرگن مہتا ک بھی شامل ہیں ۔

فلم کو امرجیت سنگھ سارون نے ڈائریکٹ اور  دلجیت تھند اور دلجیت دوسانجھ نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ حماد چوہدری فلم کے  ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔فلم کی شوٹنگ امریکا میں کی گئی ہے ۔

فلم  کے ٹریلر  میں  دیکھایا گیا کہ کیسے دوسانجھ اور ان کے دوست اپنے پاپا جی کو اگلے 25 دنوں تک زندہ رکھنے کی پوری کوشش کرتے ہیں جبکہ سرگن مہتا جو ایک اولڈ ایج ہوم میں کام کرتی ہے  کیسے  دلجیت کے منصوبے کا حصہ بنتی ہیں ،فلم میں سہیل احمد دلجیت دوسانجھ  کے والد کے کردار میں نظر آئیں گے ۔

 یاد رہے دوسانجھ نے ٹوئٹر پر  بتایا ہے کہ فلم 5 اکتوبر کو ریلیز  کی جائے گی ۔ 
 


 

مزیدخبریں