فواد چودھری کا نام لینے  سے زبان گندی ہوجاتی ہے، وہ عمران خان پر فردجرم لگوانا چاہتے ہیں: حامد خان 

09:55 PM, 23 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اور توہین عدالت کیس میں عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ فواد چودھری کا نام لینے زبان گندی ہو جاتی ہے وہ عمران خان پرفرد جرم لگوانا چاہتے تھے۔ 

عمران خان کے وکیل نے نجی ٹی وی کو انٹرویو کہا کہا فواد چودھری عمران خان پر فرد جرم لگوانا چاہتے تھے ۔ اسی لئے سماعت سے ایک روز قبل انہوں نے چیف جسٹس کے خلاف بہت خطرناک بیان دیا۔

حامد خان نے کہا کہ یہ لوگ باہر کے ہیں انہیں مخبری کے لئے پارٹی میں بھیجا گیا  ہے ۔عمران خان درست کہتے ہیں  کہ پارٹی کے کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے ملے ہوئے ہیں ۔

مزیدخبریں