انگلینڈ کے بلے بازوں کی پاکستانی باؤلرز کی دل کھول کر پٹائی،فتح کیلئے 222 رنز کا ہدف

09:15 PM, 23 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: انگلینڈ نے پاکستان کو فتح کے لیے 222 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ مہمان بلے بازوں نے میزبان باؤلرز کی دل کھول کر پٹائی کی۔ 

کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ غلط ثابت ہوا ۔ انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے ۔ بین ڈیکٹ اور بروک نے شاندار نصف سنچریاں سکور کیں۔ 

مزیدخبریں