لاہور :پنجاب میں سکاری افسران کے کا تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے ،ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد شعیب خان جدون کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق ڈی سی لاہورمدثر ریاض ملک کو ڈی جی فوڈ اتھارٹی تعینات کردیا گیا ۔ڈی سی بھکر خرم شہزاد کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ،ڈی سی ناروال شاہد فرید کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ،کیپٹن ر شعیب علی کو ڈپٹی کمشنر ناروال تعینات کردیا گیا ہے ۔
کیپٹن ر اکرام الحق کو ڈی جی لینڈ ریکارڈ اورخضر حیات کو پروجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ تعینات کیا گیا ہے ، عبدلرزاق کی خدمات وزیر اعلی آفس کے سپرد کردیں گئیں ہیں ، الطاف حسین انصاری کی خدمات وزیر اعلی آفس کے سپرد کرنے کے احکامت جاری کیئے گئے ہیں ، محمد طلحہ سعید کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چنیوٹ تعینات کیا گیا ہے ۔