اسحاق ڈار آئندہ ہفتے پاکستان میں ہوں گے، عمران خان کے فتنے کو پوری قوت سے کچل دیں گے: رانا ثنا

08:27 PM, 23 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اگلے ہفتے پاکستان آجائیں گے۔ اسحاق ڈار وزیر اعظم کے ساتھ نہیں آئیں گے بعد میں آئیں گے۔ 

  

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان کے فتنے کو پوری قوت سے کچل دیں گے۔ وہ اسلام آباد آئیں پھر پتا چلتا ہے کہ مجھے چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی یا عمران خان کو جگہ نہیں ملے گی۔ 

  

وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن بات چیت جلسوں میں نہیں ہوتی۔ آرمی چیف کی تقرری جلسوں میں زیر بحث لاکر ملک دشمنی کی جا رہی ہے۔ 

مزیدخبریں