فواد خان کو فلم مولاجٹ میں کام کرنے کیلئےکیا کرنا پڑا ، اہم بات بتادی

08:26 PM, 23 Sep, 2022

فواد خان دی  لیجنڈ آف مولا جٹ کے ساتھ دوبارہ سینما گھروں میں جلوہ گر ہوں گے۔ وہ فلم میں مولا جٹ کا  مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔  

مولا جٹ کے کردرا کے حوالے سے اداکار نے انکشاف کیا کہ  جب انھوں نے اس کردار کے لیے سائن اپ کیا تو ان کا وزن صرف 78 کلو تھا اور انھیں اس کے لیے وزن بڑھانا پڑا۔   انہوں نے تقریباً 20-25 کلو وزن بڑھایا ۔ 

 فواد خان کا کہنا تھا کہ وزن بڑھنے سے ان کی صحت متاثر ہوئی ہے۔ ان  کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑا کیونکہ ان کے گردے درست طریقے سے کام نہیں کر رہے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ صحت مند نہیں ہے اور وہ ہر ایک کو مشورہ دیں گے کہ وہ کسی کردار کے لیے ایسی انتہائی خوراک کا آغاز نہ کریں کیونکہ یہ نقصان دہ ہے۔   

مزیدخبریں