ڈپٹی سپیکر کی رولنگ غیر آئینی تھی ،سیاسی رہنما ملکی استحکام کیلئے مذاکرات کریں:چیف جسٹس عمر عطا بندیال 

07:57 PM, 23 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ  سیاسی لیڈر شپ کو سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کرنا ہونگے۔سیاسی مسائل کا حل مذاکرات سے ہی نکل سکتا ہے۔

  

اسلام آباد میں نویں بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ  عدالت نے ڈپٹی اسپیکر  پنجاب اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیکر آئین کا نفاذ کیا۔ڈپٹی اسپیکر پنجاب نے آئین سے متصادم رولنگ دی۔ 

  

سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کی تحلیل اور ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کوغیر آئینی قرار دیا۔ عدم اعتماد کی تحریک میں قومی اسمبلی کو تحلیل کردیا گیا۔  سستا اور فوری انصاف ہماری ترجیح ہے۔ گڈ گورننس بھی  قانون کی بالادستی کا ایک اہم جزو ہے۔ 

مزیدخبریں