نادرا نے سیلاب متاثرین کے شناختی کارڈز رینیو کرنے کا عمل شروع کردیا

07:48 PM, 23 Sep, 2022

کراچی :  سیلاب متاثرین کی رجسٹریشن اور گم شدہ شناختی کارڈ ز رینیو  کرنےحب میں نادرا دفتر نے کام شروع کردیا۔

چیئرمین نادرا طارق  نے حب میں نادرا دفتر کا دورہ کرکے سیلاب متاثرین کو  دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ،  اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے  متاثرہ افراد کے گمشدہ شناختی کارڈز کو ترجیحی بنیادوں پر پروسیس  کیا جارہا ہے اس مقصد کیلےنادرا کی  اضافی موبائل رجسٹریشن گاڑی بھی  تعینات کی گئی ہے۔

چئیرمین نادرا  کا کہنا تھا خواتین کی رجسٹریشن جمعہ اور ہفتے کا دن مختص کیا گیا ہے, بلوچستان کے سیلاب متاثرین کو نادرا کی رسائی کو آسان اور رجسٹریشن کو یقینی بنانے کیلئے نادرا دفتر نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے.

مزیدخبریں