اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے پاکستان کی مدد کی اپیل کردی

اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے پاکستان کی مدد کی اپیل کردی

 پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاری پر  اقوام متحدہ نے عالمی ادار وں سے  پاکستان کو دیئے گئے  قرض پر رعایت دینے اور ادائیگی ری شیڈول  کرنے کی اپیل کی ہے ۔ 

اقوام متحدہ  کی جانب سے  جارہ کردہ پالیسی پیپر میں سیلاب سے ہونے والے  تقصان سے  نمٹنے اور مستقبل میں تباہی سے بچنے  کیلئے  پاکستان کو مزید قرض فراہم کرنے کی بھی تجویز دی  گئی ہے ۔

یو این نے پاکستان کو  بھی مشورہ دیا کہ عالمی اداروں کو اپنی مشکلات سے آگاہ کرئے  تاکہ زیادہ سے زیادہ امداد  ملے اور پاکستان اس بحران سے نکل سکے۔ عالمی ادارے کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے 30 ارب ڈالر  کا نقصان ہوا ہے۔