اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کل اڈیالہ جیل کا دورہ کریں گے اور سیکرٹری انسانی حقوق بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اڈیالہ جیل میں قیدی پر تشدد کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جیل کے دورے کا فیصلہ کیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ وزارت انسانی حقوق کے پاس غیر معمولی اختیارات ہیں۔
عدالت نے مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزارت انسانی حقوق صرف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد نہیں بلکہ صوبوں سے بھی رپورٹ طلب کر سکتی ہے۔
چیف جسٹس نے سماعت کے دوران ہی کل اڈیالہ جیل کا دورہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سیکرٹری انسانی حقوق سے مخاطب ہو کر کہا کہ کل آپ بھی میرے ساتھ اڈیالہ جیل کا دورہ کریں گے۔