اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کو قتل کر دیا گیا ہے اور پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایاز امیر کے 37 سالہ بیٹے شاہ نواز نے اپنی 37 سالہ بیوی سارہ کو فارم ہاؤس میں قتل کیا ہے اور ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کیا جا چکا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور اس واقعے کے جو بھی حقائق سامنے آئیں گے، وہ شیئر کئے جائیں گے۔
مقتولہ سارہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے پمز ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق شاہ نواز نے اپنی اہلیہ سارہ کو ’ڈمبل‘ کے وار سے قتل کیا۔