پبی میں مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقیں، چینی پیپلز لبریشن آرمی کی شرکت

10:29 PM, 23 Sep, 2021

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے پبی میں مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقوں کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی بھی شریک ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں مشترکہ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ ایس سی او کے انسداد دہشتگردی سٹرکچر کا حصہ ان مشقوں میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی اور پاک فوج کے دستے شریک ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشقوں میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کی تربیت شامل ہے، مشقوں کا مقصد ایس سی او ممالک کی سپیشل فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عالمی دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے، مشقوں کا پہلا مرحلہ رکن ممالک میں 26 تا 31 جولائی منعقد کیا گیا ، دو ہفتوں پر محیط مشقوں کا دوسرا مرحلہ پاکستان میں شروع ہے۔

مشقوں کے دوران انسداددہشتگردی کے حوالے سے مختلف ڈرلز اور آپریشن کیے جائیں گے۔ علاقے کا محاصرہ، سرچ، کلیئرنس اور کلوز کوارٹر بیٹل شامل ہیں جبکہ ان مشقوں سے انسداد دہشت گردی کے آپریشن میں ربط مزید مضبوط ہو گا۔

مزیدخبریں