اسلام آباد:نیپرا نے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ایسے تمام صارفین کا ریکارڈ چیک کیا جائیگا جنہوں نے گزشتہ 6 ماہ میں مسلسل 200 یا اس سے کم ماہانہ یونٹ تک استعمال کیا ہوگا انہیں محفوظ کٹیگری اور فیز ون میں شامل کیا جائیگا اور ایسے تمام صارفین پر کسی بھی قسم کا مالی بوجھ نہیں ڈالا جائیگا ۔
نیپرا کے مطابق بجلی صارفین کیلئے از سر نو سبسڈی سے متعلق فیصلہ جاری دیا گیا ہے ،نیپرا اتھارٹی نے وزارت توانائی کی درخواست پر فیز ون کی منظوری دے دی،فیز ون میں صارفین پر کسی بھی قسم کا مالی بوجھ نہیں ڈالا گیا۔
نیپرا کے مطابق 300 سے 700 کے سلیبز کو اسی ٹیرف پر 4 کیٹیگری میں تقسیم کیا جا رہا ہے ،لائف لائن صارفین کو اپ ڈیٹ کر کے 100 یونٹ تک کر دیا گیا ہے، گزشتہ 6 ماہ سےمسلسل 200 یا اس سے کم ماہانہ یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لئے ایک محفوظ کیٹیگری بنا دی گئی ہے۔
وزارت توانائی کو فیز 2 اور فیز 3 کے مالی اثرات کی تفصیلات اتھارٹی کے ساتھ شئیر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،اتھارٹی آزادانہ اور میرٹ پر فیز 2 اور فیز 3 کے معاملات کی جانچ پڑتال کرے گی،نیپرا صارفین کے تمام حقوق کا تحفظ کیا جائے گا ۔