آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بل پر نواز شریف نے حتمی رائے نہیں دی تھی، جاوید لطیف

09:36 PM, 23 Sep, 2021

لاہور: پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے  آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع  کے بل پر حتمی رائے نہیں دی تھی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف  نے کہا آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قانونی سقم تھا اور نواز شریف نے کہا معاملے پر قائمہ کمیٹی میں بحث ہونی چاہیے جبکہ حتمی بات بحث کے بعد ہو گی۔ پارلیمانی کمیٹی نے کہا کہ نواز شریف کہیں گے تو بات آگے بڑھے گی۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے معاملے پر حتمی رائے نہیں دی تھی اور نواز شریف ملک میں ہوتے تو مدت ملازمت میں توسیع بل پاس نہ ہوتا اگر مریم نواز رکن پارلیمان ہوتی تو بھی مدت ملازمت توسیع بل پاس نہ ہوتا۔

خیال رہے کہ مریم نواز  نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس ن لیگ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا ووٹ دیا تھا میں اس ن لیگ کا حصہ نہیں تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی حمایت میں ووٹ دیا تھا۔

مزیدخبریں