شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ کیخلاف ہونے والی سازشوں کی وجہ بتا دی 

08:59 PM, 23 Sep, 2021

لاہور:شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ کیخلاف ہونے والے سازشوں کی اہم وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ آج بھارت پیسے کے بل بوتے پر حکمرانی کر رہا ہے ،پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے کوئی ہمیں پوچھتا نہیں ہے ۔

پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز فاسٹ بائولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ہمیں پالیسی میکنگ پر جانا ہوگا ،پی ایس ایل میں فیصل آباد، گلگت بلتستان، سیالکوٹ سب ٹیموں کو شامل کرنا ہوگا ،ہمیں ریونیو بڑھانے کی ضرورت ہے ،جب پی سی بی 15بلین سے 115بلین پر چلا جائے گا تو ہمیں کسی کی ضرورت نہیں۔

شعیب اختر نے کہا پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے کوئی ہمیں پوچھتا نہیں ہے،آج پاکستان بورڈ اپنا ریونیو بڑھانا شروع کر دے ،سب کی نظریںپاکستان کی طرف لگ جائینگی ۔

رمیز راجہ کی چیئرمین شپ پر بات کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا ہم نے 6ماہ بعد رمیز راجہ کو جج کرنا ہے کہ  انہوں نے کیا کیا؟شعیب نے دعویٰ کیا کہ فخر زمان ،دھانی اور شعیب ملک اگر ٹیم میں آتے ہیں تو ورلڈکپ ہمارا ہو گا ۔

مزیدخبریں