گرینڈ ڈیمو کریٹ الائنس کو بڑا دھچکا، مہتاب راشدی کا پی پی میں شامل ہونے کا فیصلہ

08:57 PM, 23 Sep, 2021

کراچی: گرینڈ ڈیمو کریٹ الائنس کو ایک بڑا دھچکا لگ گیا، جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا کے اہم ساتھی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

جی ڈی اے چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں میں مہتاب اکبر راشدی بھی شامل ہو گئیں، مہتاب راشدی اور ان کے خاندان کے دیگر افراد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی سابق ایم پی اے مہتاب اکبر راشدی آج پی پی رہنما فریال تالپور سے ملاقات کر کے پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔

خیال رہے کہ مہتاب راشدی مسلم لیگ فنکشنل کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی رہ چکی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج اکبر شاہ راشدہ اور مہتاب اکبر راشدی نے شمولیت کے لیے پی پی قیادت سے رابطہ کیا ہے۔

مزیدخبریں