شوہر سے علیحدگی کی خوشی میں خاتون کا جشن

04:59 PM, 23 Sep, 2021

لندن : برطانوی خاتون نے سترہ سالہ شادی کے اختتام کو یاد گار بنانے کے لئے دوست احباب کو مدعو کر کے خوب جشن منایا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی بیاہ اور سالگرہ کے موقعوں پر اپنے دوستوں کو پارٹی دینے کے بارے میں تو یقیناً آپ نے سنا ہی ہوگا لیکن طلاق کی خوشی میں پارٹی کا انعقاد کرنا کبھی نہیں سنا ہوگا ۔ 

غیر ملکی ویب سائٹ مرر کے مطابق لندن میں مقیم 45 سالہ سونیا گپتا نے 17 سالہ شادی کو ختم کرکے اسے اپنے لیے آزادی قراردیا اوراس  خوشی میں انہوں نے طلاق ہونے کی پارٹی بھی رکھی جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کیا۔

 رپورٹ کے مطابق سونیا گپتا نے رنگ برنگی تھیم والی پارٹی کا اہتمام کیا کیونکہ سونیا طلاق کے لیے 3 سال سے کوششوں میں مصروف تھیں جس میں بالآخر  وہ کامیاب ہوئیں اور اسی خوشی میں انہوں نے اس  شاندار  پارٹی کا انعقاد کیا ۔

تصاویر میں خاتون انتہائی خوش دکھائی دے رہی ہیں جب کہ انہوں نے Finally divorced کا سلیش بھی پہن رکھا ہے۔

مزیدخبریں