ن لیگ نے اپنے دور میں انتہا کی کرپشن کی ، فیاض الحسن چوہان

02:34 PM, 23 Sep, 2021

لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہر قسم کے اخراجات میں کمی کی ہے جبکہ ن لیگ نے اپنے دور میں انتہا کی کرپشن کی اور ٹیکس کا پیسہ بچانا کارکردگی ہے ٹیکس کا پیسہ خرچ کرنا کارکردگی نہیں ۔ 

ایک بیان میں پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں اسمبلی سیکریٹریٹ میں 176 گاڑیاں تھیں جبکہ شہباز شریف ہزاروں ایکڑ کے گھر میں رہتے ہوئے خود کو غریبوں کا خادم اعلی کہتے تھے لیکن ان کے برعکس عثمان بزدار نے ہر قسم کے اخراجات میں کمی کی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف کے دور میں سی ایم سیکریٹریٹ کے فیول اخراجات 3 کروڑ 50 لاکھ تھے۔ تاہم وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسمبلی سیکریٹریٹ کی گاڑیوں کی تعداد میں بھی کمی کی ہے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی صورتِ حال میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے اقدامات بہترین رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آلِ شریف کے دھوکے اور فراڈ کا تذکرہ ہر طرف ہو رہا ہے کیونکہ آج نواز شریف کے جعلی شناختی کارڈ کا ایشو سامنے آیا ہے اور کوئی ان کی ویکسینیشن کا اندراج کرا کے چلا گیا۔

فیاض چوہان نے کہا کہ جس نے یہ کرایا اس نے سوچا ہو گا اپنے سے بڑے گرو کا شناختی کارڈ استعمال کروں جس نے یہ کیا اسے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ 18-2017ء میں پوری دنیا میں ان پر لعن طعن کی جا رہی تھی اور میں سو فیصد درست ڈیٹا آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں۔

مزیدخبریں