اسلام آباد : مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں فیک نیوز پر پاپندی لگی تو عمران صاحب کی حکومت ختم ہو جائے گی ۔ ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ نیب اور ایف آئی اے کو آٹا، چینی، دوائی، رنگ روڈ چوروں کی خبریں کیوں نہیں ملتیں۔
پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو بی آر ٹی پشاور، بلین ٹری سونامی، فارن فنڈنگ کی خبریں کیوں نہیں ملتیں، عمران صاحب شہباز شریف کے خلاف فیک نیوز نہ چلوائیں، عدالتوں میں ثبوت لائیں، عمران صاحب کتنی بار ایک ہی جھوٹ کو بار بار فیک نیوز بنا کر چلائیں گے؟۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بیروزگاری، معاشی تباہی سے عوام کی توجہ نہیں ہٹے گی، مہنگائی آسمان پر ہے لیکن عوام کے ریلیف کی کوئی خبر نہیں، عمران صاحب آٹا، چینی، بجلی، دوائی چوروں سے متعلق قوم کو بتائیں۔