پسنجر سیٹ پر بیٹھ کر خطرناک ڈرائیونگ کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار  

10:26 AM, 23 Sep, 2021

پشاور: موٹروے پولیس نے پسنجر سیٹ پر بیٹھ کر خطرناک ڈرائیونگ کرکے اپنی اور دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اس ٹک ٹاکر کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ انتہائی خطرناک طریقے سے گاڑی کی پسنجر سیٹ پر بیٹھ کر ڈرائیونگ کر رہا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ پشاور اسلام آباد موٹروے پر پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کی گئی تھی۔ 

خیال رہے کہ اس ٹک ٹاکر نے اس خطرناک ویڈیو کے علاوہ اسلحہ کیساتھ بھی اپنی کئی فوٹوز سوشل میڈیا پر شیئر کر رکھی ہیں۔

مزیدخبریں