لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر او قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے گرد نیب نے مزید گھیرا تنگ کرنے کی ٹھان لی۔ نیب لاہور نے شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں شواہد پر مبنی تاریخی طویل ترین ریفرنس تیار کر لیا۔ ریفرنس 58 والیمز پر مشتمل جبکہ تمام ملزمان کو فراہم صفحات کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہے۔
ریفرنس میں شہباز شریف اور اہل خانہ کیجانب سے منی لانڈرنگ کے مکمل طریقہ کار کو ایکسپوز کیا گیا ہے۔ منی لانڈرنگ کیلئے سلمان شہباز اور انکے پھیلائے گئے نیٹ ورک کی مکمل تفیصلات والیمز کی صورت میں ظاہر کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے بے نامی اثاثہ جات کی مالیت 7 ارب سے زائد پائی گئی۔ متعدد بے نامی کمپنیاں، کروڑوں روپے کے شیئرز اور بے شمار بینک اکاؤنٹس میں شہباز شریف کی اربوں کی ملکیت ثابت ہوئی ہے۔