واشنگٹن: ناسا نے 4 سال بعد چاند پر پہلی خاتون کو بھیجنے کے حوالے سے ابتدائی پلان کا اعلان کر دیا۔ عالمی خلائی ادارے ناسا نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ چاند کی سیر کیلئے لوگوں کو لے جایا کرے گا۔
اس سلسلہ میں تجرباتی پروازوں کا آغاز اگلے سال یعنی 2021 کے آواخر سے کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔اب ناسا نے خلا میںپہلی عورت بھیجے جانے کے حوالے سے اپنے پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔
ناسا نے اس پروگرام کا نام ’’آرٹی میس‘‘ رکھا ہے۔ ناسا نے خاتون کے ساتھ ایک مرد کو بھیجنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ چاند پر ناسا کے اپولو مشن (1972) کے بعد ناسا کی پہلی لونر لینڈنگ ہے۔