اسلام آ باد: عدالت کے باہر مریم نواز کو دھکم پیل سے بچاتے ہوئے گارڈ کی زوردار کہنی کا نشانہ خود مریم نواز بن گئیں، مریم نواز کچھ دیر اپنا کندھا پکڑ ے رہیں اور اپنے شوہر کیپٹن صفدر کو پیش آئے واقعے کا بتایا۔
مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئیں۔ مریم نواز کی عدالت میں پیشی کے موقع پر لیگی کارکنان کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی جب کہ اس موقع پر پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات تھی جس کے باعث دھکم پیل ہوئی۔
عدالت کے باہرمریم نواز کو د ھکم پیل سے بچاتے ہوئے گارڈ کی زودار کہنی کا نشانہ خود مریم نواز بن گئیں، مریم نواز کی کہنی اس زور سے لگی کہ کچھ دیر وہ اپنا کندھا پکڑ ے رہیں اور اپنے شوہر کیپٹن صفدر کو پیش آئے واقعے کا بتایا۔