نواز شریف کے نمائندے کی آرمی چیف سے ایک نہیں دو ملاقاتیں ہوئیں:شیخ رشید کا نیا انکشاف

02:50 PM, 23 Sep, 2020

راولپنڈی:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے  نیا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ  نواز شریف کے نمائندے کی آرمی چیف سے ایک نہیں دو ملاقاتیں ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے نمائندے کی آرمی چیف سے ملاقات کا پنڈورا باکس کھل گیا ہے جس پر شیخ رشید نے مہر تصدیق ثبت کرتے ہوئے کہا کہ آج مجبوراً کہہ رہا ہوں ایک نہیں دو ملاقاتیں ہوئیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا ایک ملاقات میں  میں اور شہبازشریف ایک  ٹیبل پر تھے ،ملاقاتیوں میں احسن اقبال  کو بھی شامل کریں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نوازجس دن سچ بولیں گی اس دن سن کی سیاست کا آخری دن ہو گا ،ن لیگ سے نئی پارٹی بننے کے بیان پر قائم  ہوں۔ دوسری جانب مریم نواز اور احسن اقبال نے نوا ز شریف کے نمائندے کی آرمی چیف سے ملاقات کی تردید کی ہے۔

مزیدخبریں