بھارتی فوج کی ایل او سی دیوا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، پاکستان آرمی کے 2 جوان شہید

12:55 PM, 23 Sep, 2020

راولپنڈی: بھارت کی بزدل فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دشمن فوج کی فائرنگ سے پاکستان آرمی کے جوان سپاہی نورالحسن اور سپاہی وسیم علی شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن فوج کی بزدلانہ کارروائی کا پاکستانی آرمی نے منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

مزیدخبریں