ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ اذان کا وقت ان کا پسندیدہ وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ غروب آفتاب کے وقت اپنے ٹیرس میں بیٹھتی ہیں جہاں چھ مساجد سے اذان سنائی دیتی ہے اور وہ وقت انہیں بہت پسند ہے کیونکہ اس وقت انہیں ایک سکون سا محسوس ہوتا ہے جسے وہ بیان نہیں کر سکتیں۔
پریانکا چوپڑا کی ایک پرانی ویڈیو ہے جس میں وہ اذان کے بارے اپنے خیالات کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں مزید کہا کہ مجھے واقعی ہی وہ پانچ منٹ بہت پسند ہیں جب سورج طلوع ہورہا ہو اور لاؤڈ سپیکر پر اذان کی آواز سنائی دے رہی ہو۔انہوں نے کہا کہ یہ عجیب پرامن وقت میرا دن کا پسندیدہ وقت ہے